Tuesday, 1 May 2018

عمران خان خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے، رانا ثنااللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نازیبا جملوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی سیاسی خاتون کی جدوجہد کے حوالے سے منفی بات نہیں کی اور عمران خان خود خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے رانا ثنا اللہ نے خواتین سے متعلق اپنے جملوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خواتین کا بہت احترام اور ان کی سیاسی جدوجہد کی قدر کرتا ہوں۔ میں نے کسی سیاسی خاتون کی جدوجہد کے حوالے سے منفی بات نہیں کی، میں نے لاہور میں تحریک انصاف کے 2011 اور 29 اپریل 2018 کے اجتماعات کے فرق کی نشاندہی کی، 2011 کے اجتماع میں سیاسی جدوجہد کرنے والی فیملیز آئیں، مگر 29 اپریل کے ا جتماع میں وہ فیملیز کہیں نظر نہیں آئیں۔ عمران خان خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے،عمران خان کا خواتین کے حوالے سے کیاکردار ہے یہ بھی سب کے سامنے ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے راناثناء اللہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف گندی زبان راناثناء اللہ کا وطیرہ بن گیاہے ، خواتین کے خلاف راناثناء اللہ کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں، راناثناء اللہ کو وزارت سے ہٹا کر بازپرس کی جائے۔

واضح رہے کہ رانا ثنااللہ نے 29 اپریل کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی جلسے میں شریک خواتین گھریلو نہیں تھیں۔

The post عمران خان خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے، رانا ثنااللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wa9UZt
via IFTTT

Related Posts:

  • عمران خان کا ٹکٹوں کی تقسیم پر اطمینان کا اظہارمدینہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عرب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کیاہےجس میں انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ می… Read More
  • نگراں وزیراعظم نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر رپورٹ طلب کرلیاسلام آباد: نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں اور ان کا نام  ای سی… Read More
  • ہرے پتوں والی سبزیاں دماغ کےلیے مفید قراربوسٹن: یہ بات مسلّم ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ دماغی خلیات کم ہونے لگتے ہیں اور انسان بھولنے اور دیگر امراض کا شکار ہوجاتا ہے۔ پھر الزائیمر، ڈیمنشیا اور پارکنسن کی صورت میں یہ امراض مزید تباہی ڈھاتے ہیں لیکن سائنس دانوں کا ا… Read More
  • Hindu group vandalizes Taj Mahal gate NEW DELHI: Members of radical Hindu group vandalized the gate of the Taj Mahal saying that the Archeological Survey of India (ASI) is blocking the way to a 400-year-old Shiva temple while constructing a closed area for the … Read More
  • میکسیکو میں ایک ڈرون نے 500 مجرم گرفتار کرادیئےڈرون ٹیکنالوجی نے اپنی بڑھتی ہوئی افادیت دوبارہ ثابت کردی اور صرف ایک ڈرون نے 500 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرانے میں مدد دی ہے۔ میکسیکو کے شہر اینسیناڈا میں پولیس نے ایمرجنسی کال کے بعد ڈی جے آئی ڈرون استعمال کرتے ہوئے نہ صر… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.