حمل:
21مارچ تا21اپریل
گھریلو واقعہ کی بنا پر کسی قریبی عزیز سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں، جذباتیت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے حقیقی تصویر بننے کی کوشش کیجئے، یقینا آپ کی غلط فہمی دور ہو سکتی ہے۔
ثور:
22اپریل تا20مئی
اگر آپ نے حالات کا اندازہ لگاتے ہوئے بھی اپنا پرانا طرز عمل برقرار رکھا تو پھر شریک حیات ناراض ہو سکتا ہے، چاہیے تو یہ تھا کہ آپ گزشتہ واقعات سے کچھ سبق لے کر آئندہ غلطیاں نہ کرنے کا تہیہ کر لیتے۔
جوزا:
21مئی تا21جون
حالات خواہ کوئی رخ اختیار کر جائیں آپ جذباتیت کا مظاہرہ نہ کریں مانا کہ آپ کسی کی غلط بات برداشت نہیں کر پاتے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
دوستوں کی تعداد تو لازمی بڑھ سکتی ہے لیکن دوست نوازی کا یہ چکر اب ختم کر دیجئے تاکہ آپ حقیقی راہ پر گامزن رہ کر زندگی کا مشن پورا کر سکیں، شریک حیات کی پرخلوص محبت آپ کو حاصل رہے گی۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
خطرات بہت حد تک ٹل گئے ہیں لیکن خود پر کسی بھی واقعہ کو قبل از وقت مسلط نہ کیا کریں جو کچھ آپ محسوس کرتے ہیں ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو، لہٰذا وقت سے پہلے سوچ کر مبتلائے اذیت رہنا کہاں کی عقلمندی ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
مزاج کی بھڑکتی ہوئی بے مقصد آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں تاکہ باقی رہ جانے والی چند خوشیاں بھی راکھ نہ ہو جائیں آپ کو اب تک اندازہ لگا لینا چاہیے کہ یہ آتش مزاج آپ کے لیے نقصان دہ ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
ہم حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ رائے ضرور دیں گے کہ واقعات اگر کوئی غلط رخ بھی اختیار کر جائیں پھر بھی صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں حالات بفضل خدا بہتر ہو سکیں گے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
آپ کے قریبی رشتہ دار آپ کی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں، ان کے ساتھ الجھ کر اپنا قیمتی وقت خراب نہ کریں جو یہ کرنا چاہتے ہیں انھیں کرنے دیں، تھوڑے دن اور صبر کر لیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
اپنی آنکھیں کھلی رکھ کر حالات کو حقیقت کے آئینے میں دیکھنے کی کوشش کریں، یقینا آپ کسی کا حقیقی چہرہ دیکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے اپنے دوستوں سے بھی دور رہیں، نزدیکی سفر شوق سے کریں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
جو ہو چکا اسے بھول جائیں تاکہ آپکا دماغ لاحاصل سوچوں سے آزاد ہو جائے اور آپ کوئی بہتر سکیمیں بنا سکیں، سوئی ہوئی صلاحیتیں پورے طور پر بیدار ہونے سے آپ کو دوبارہ پہلا مقام حاصل ہو سکے گا۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے، دوستوں سے جھگڑا ہو سکتا ہے لہٰذا محتاط رہ کر وقت گزارنے کی کوشش کیجئے فضول قسم کی سوچوں کا دماغ پر غلبہ ہو سکتا ہے محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
آپ اپنے مذہب میں خصوصی دلچسپی لیں عبادت الٰہی کے ساتھ دکھی لوگوں کی مدد کرنا بھی اپنا شعار بنا لیں تاکہ پریشانیوں کے لمحوں میں کسی کی دعائیں آپ کے لیے نجات کا سبب بن سکے۔
The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2feepXV
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.