Friday, 18 May 2018

اب سب کا حساب ہوگا اور سب کو حساب دینا ہوگا، نواز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اب سب کا حساب ہوگا اور ہم سب کو حساب دینا ہوگا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جب نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے میاں صاحب کو 30 سال کا حساب دینا ہوگا۔ جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اب سب کا حساب ہو گا، ہم سب کو حساب دینا ہو گا‘۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ملزمان کو دیئے گئے سوالنامے پراعتراض کر دیا۔ جس کی وجہ سے نواز شریف، مریم نواز اور  کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے، جس کے بعد سماعت 21 مئی تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیاست کرتے رہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اگر حساب مانگیں تو حساب دینا بھی پڑے گا۔

The post اب سب کا حساب ہوگا اور سب کو حساب دینا ہوگا، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LaUvvl
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.