Tuesday, 15 May 2018

کتاب اور انسان

انسان کے اس دنیا میں آنے کے بعد اسے شعور کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے الہامی کتابوں اور صحیفوں کا نزول ہوا۔کتاب ہمیشہ سے سنجیدہ انسانوں کی شناخت رہی ہے۔ یہ صرف کاغذوں کا مجموعہ نہیں بلکہ آفاقی پیغام لیے ہوئے ہوتی ہیں۔

قدیم تہذیبوں میں چین کی تہذیب میں کھال اور ہڈیوں پر کھلنے کا آغاز ہوا تھا اور تحقیق کے مطابق تاریخ میں سب سے پہلے کاغذ کی ایجاد چین میں پہلی صدی عیسوی میں ہی ہوچکی تھی۔ اسی طرح طباعت کا عمل بھی سب سے پہلے چین میں ہی شروع ہوا۔امت مسلمہ کے ظہور کے ساتھ ہی کتب نویسی کو ایک نئی جہد مل گئی۔ حضرت محمد ﷺ نے قرآن مجید کی کتابت لکڑی پر، کھجور کی چھال پر، پتھروں اور بوسیدہ کپڑوں پر کروائی تھی۔ جسے حضرت عثمانؓ نے اپنے دور میں یکجا کرکے اس کی کتابت کا اہتمام کروایا۔

کتابت حدیث کے زمانے میں اور اس کے بعد تو مسلمانوں نے کتاب کی ایک عظیم الشان تاریخی تہذیب کو جنم دیا اور ایک ہزار سالوں تک اس کی پرورش کی۔۔ اسلامی دور حکومت میں کتابوں کو ایک ایسے خزانے کا درجہ حاصل تھا جو ہر خاص و عام کے لیے یکساں میسر تھا۔ مختلف ملکوں سے کتابیں لاکر ان کے تراجم کروائے جاتے تھے اور محفوظ کیا جاتا تھا۔

مسلم امہ سے کتب بینی کا یہ شوق جب یورپ منتقل ہوا تو وہاں ایک نئے جہد کا آغاز ہوا۔ معلومات کا ایک طوفان تھا جس نے انسانیت کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا اور کتابوں کی ہیت ترقی کرتی کرتی ہوئی انسان کی ترقی کا پیش خیمہ بن گئی۔ کتاب نے انسان کی عمرانی، اقتصادی، سیاسی، مذہبی، ادبی، سائنسی اور فنی ارتقاء میں بنیادی کردار ادا کیا۔ کتاب نے خود پتھروں کی سلوں سے کاغذ اور پھر کاغذ سے ڈیجیٹل بک کی شکل اختیار کرلی جس نے کتاب کے حصول کو موجودہ دور میں بہت آسان کردیا ہے۔ آج کتاب ہر ایک کی دسترس میں ہے مگر مطالعے کا شوق کم ہوگیا ہے۔ معلومات کا ایک خزانہ انسان کی دسترس میں ہے مگر علم آہستہ آہستہ کم ہوگیا ہے۔ شوق علم ہی انسان میں کتاب کے مطالعے کی طلب پیدا کرتا ہے مگر اب کتابوں کا مطالعہ نصابی کتب تک ہی محدود ہوگیا ہے۔

قوموں نے ترقی کے زینے کتابوں سے حاصل کردہ علوم سے ہی طے کیے ہیں۔ کتابیں زبانوں کی قید سے بالاتر ہوتی ہیں۔

تجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ کرتو

کتاب خواں ہے مگر صاحب کتاب نہیں

قاری کے شوق پر منحصر ہے کہ اس کا شوق اسے کتاب سے کس طرح باندھتا ہے۔ کتابیں اپنے اندر ایسی دنیا سمیٹے ہوتی ہیں جو امن و محبت اور علم و آگہی کا نیا دور اپنے قاری پر آشکار کرتی ہے۔ انسانوں کی معاشی یا معاشرتی ضروریات کا دارومدار علم پر ہے اور کتابیں حصول علم کا سب سے اہم ذریعہ ہیں۔ پتھروں پر کندہ الفاظ سے ہاتھ میں موجود ڈیجیٹل کتاب تک کا سفر انسان کی کتاب دوستی کا ثبوت ہے۔ جوں جوں کتاب کی دستیابی آسان ہوتی گئی شوق حصول علم کا فقدان بڑھتا جارہا ہے۔ وقت کی کمی کا رونا روتے انسان کے لیے موبائل پر بے مقصد گیمز کھیلنا بامقصد کتاب پڑھنے سے زیادہ اہم کام ہے۔ ترجیحات کی یہ تبدیلی معاشرے میں اخلاقی و تہذیبی تنزلی کی ہنگامی صورتحال ہے۔ حصول علم کو حصول روزگار سے منسلک کرکے موجودہ نسل کو کتاب دوستی کے شوق سے آشناہی نہیں کیا گیا۔ بحیثیت قوم یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنی نئی نسل کی تربیت ان خطوط پر کریں جو انہیں ایک تہذیب و تعلیم یافتہ قوم بنائیں۔

زندگی کچھ اور شے ہے، علم ہے کچھ اورشے

زندگی سوز جگر ہے، علم ہے سوز دماغ

The post کتاب اور انسان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rIOX21
via IFTTT

Related Posts:

  • US to impose tariffs on $200 bn in Chinese goods: reports WASHINGTON: US President Donald Trump has decided to impose tariffs on $200 billion in Chinese imports and could make the announcement in the coming days, US media reported. Citing anonymous sources, The Washington Post and … Read More
  • جہاں گشتقسط نمبر 12 اکبر بھائی کے جانے کے بعد زندگی بھر مثلث بن گئی، کام، سینما اور قبرستان۔ کھانے پینے سے مجھے کوئی سروکار تھا ہی نہیں، گھر سے نکلنے کے بعد تو کبھی نہیں رہا، جو ملا کھالیا، نہیں تو نہیں، کھانے کے معاملے میں اب تک ویس… Read More
  • Victoria Beckham debuts at home to celebrate decade in fashion LONDON: Untested in the fashion world, Victoria Beckham launched her VB label in 2008 in New York, across the Atlantic from her native Britain. A decade on, she will exhibit at London Fashion Week for the first time on Sunda… Read More
  • گورنر ہاؤس لاہور کو عوام کیلئے کھول دیا گیا، بڑی تعداد میں شہریوں کی آمد لاہور: گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کے لیے کھول دیا گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے سیر کی۔ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر گورنر ہاؤس لاہور کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ دروازے پر وقت سے پہلے ہی لوگوں کی لمبی قطاریں لگ… Read More
  • پاورٹی پورن، خیراتی اداروں کی ظالمانہ روشایک لمحے کے لیے تصور کریں کہ آپ کسی ایسی موذی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں آپ کو اپنے بول و براز پر قابو نہیں ہے، آپ کے پاس کھانے کے لیے کھانا ہے اور نہ ہی پینے کے لیے صاف پانی، اس صورت حال میں بالغوں کے ڈائپر یا سینیٹری نی… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.