راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں شہبازشریف سمیت فیملی کے دیگر افراد نے ملاقات کی۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا پانے والے نواز شریف اور مریم نواز سے شہبازشریف سمیت خاندان کے دیگر افراد نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، اس حوالے سے انہیں خصوصی اجازت دی گئی۔
شہبازشریف کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میں نوازشریف کی والدہ، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز سمیت دیگر شامل تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل
واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سزا معطلی کی درخواستوں کو مرکزی اپیلوں تک موخرکرنے کے فیصلے کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کو فیصلے کے انتظار میں مزید 50 دن اڈیالہ جیل میں گزارنا ہوں گے، 50 دن کے بعد بھی سزا معطل ہوگی یا نہیں، ابھی اس کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
The post نوازشریف اور مریم نواز سے جیل میں شہبازشریف سمیت اہل خانہ کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MrYbwU
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.