Thursday, 23 August 2018

شاہ رخ خان کی عیدالاضحیٰ پرتمام چاہنے والوں کو مبارکباد

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہر سال کی طرح اس سال بھی بیٹے ابرام کے ساتھ تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں لوگ عید کی مبارکباد دینے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے گھر کےباہر جمع ہوئے۔ شاہ رخ خان نے اپنے تمام چاہنے والوں کا گرم جوشی سےاستقبال کیا اوراپنے بیٹے ابرام کے ساتھ تمام لوگوں کو ہاتھ ہلا کرعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے  ٹوئٹر پربھی تمام لوگوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’اللہ آپ تمام لوگوں کو صحت دے اور ہمیشہ خوش رکھے، آپ سب کا میرے گھر آنے اور اس عید کو ہمیشہ کی طرح اسپیشل بنانے کا شکریہ، میرے اور میرے گھر والوں کی طرف سے آپ سب کو ڈھیر سارا پیار۔‘‘

The post شاہ رخ خان کی عیدالاضحیٰ پرتمام چاہنے والوں کو مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MGuBTN
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.