Thursday, 18 October 2018

شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے طلب

 اسلام آباد: وزارت داخلہ نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے مانگ لی ہے، وزارت داخلہ رائے جاننے کے بعد نام نکالنے سے متعلق کارروائی کرے گی۔ سابق وزیراعظم  نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔

The post شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J5smFp
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.