Thursday, 18 October 2018

قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کا محاصرہ کیا گیا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس کی شناخت شوکت احمد بٹ کے نام سے ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

واضح رہے قابض فوج کی جانب سے گزشتہ دو دنوں میں اب تک 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے، گزشتہ روز بھی فتح کدل میں سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔

The post قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CoP3Tv
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.