Friday, 12 October 2018

سرفراز احمد کا کینگروز کو فالو آن نہ کرانے کے فیصلے کا دفاع

 دبئی:  سرفراز احمد نے کینگروز کو فالوآن نہ کرانے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

دبئی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ کینگروز کو فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ غلط نہیں تھا،یواے ای کی سخت گرمی میں بولرز تھک چکے تھے۔ ہمیں اندازہ تھا کہ ایک اچھا ہدف دینے کے بعد باقی وقت میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو ڈھیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ایسا نہ کرنے پر مایوسی ہوئی لیکن ٹیسٹ کرکٹ اسی کو کہتے ہیں کہ ایک سیشن میں نتیجہ بدل جائے۔

کپتان نے کہا کہ بولرز ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے توہم توقعات کے مطابق فتح اپنے نام کرسکتے تھے، آسٹریلوی اوپنرز نے دونوں اننگزمیں اچھی بیٹنگ کی، خاص طور پانچویں روز کی پچ پر عثمان خواجہ نے بہترین کارکردگی دکھائی،ان کی بیٹنگ چوتھی اننگز میں مزاحمت کی ایک مثال ہے،ٹم پین نے بھی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

سرفراز نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں ہمارے لیے بھی کئی حوصلہ افزا چیزیں ہیں،بلال آصف نے پہلی اننگز میں بہترین بولنگ کی، دوسری باری میں میں مختلف تجربے کی ضرورت تھی لیکن نہ کرپائے، امید ہے کہ وہ وقت کے ساتھ سیکھیں گے، محمد عباس ناسازگار کنڈیشنز میں ریورس سوئنگ کرنے میں کامیاب ہوئے، محمد حفیظ کا اچھا کم بیک ہوا،حارث سہیل نے دونوں اننگز میں عمدہ کھیل پیش کیا،اسد شفیق سمیت بیٹسمینوں نے ذمہ داری لی۔

ایک سوال پر سرفراز نے کہا کہ وہاب ریاض کو پیس کی وجہ سے کھلایا تھا،بولنگ میں تبدیلیاں بھی کیں لیکن کینگروز نے اچھی کرکٹ کھیلی۔انھوں نے بابر اعظم کو بیٹنگ آرڈر میں پیچھے کرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ نوجوان بیٹسمین ہیں، اظہر  اور اسد شفیق سمیت سینئرز کو پہلے بھیجا،محدود اوورز کی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم کو ٹیسٹ کا تجربہ حاصل ہوتا جائے گا تو بیٹنگ آرڈر میں بھی اوپر آ جائیں گے۔

The post سرفراز احمد کا کینگروز کو فالو آن نہ کرانے کے فیصلے کا دفاع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CeDm1s
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.