میکسیکو سٹی: ہیلی کاپٹر حادثے میں میکسیکو ریاست پوایبلا کی گورنر اور شوہر سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست پوایبلا کی گورنر مارتھا اریکا ہیلی کاپٹر حادثے میں شوہر سمیت ہلاک ہوگئیں، گورنر مارتھا اریکا اپنے شوہر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں اور ہیلی کاپٹر اڑنے کے تھوڑی دیر کے بعد ہی حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ بھی جاں بحق ہوگئے۔
حکومت نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ مارتھا اریکا ملک میں حزب اختلاف کی اہم رہنما تھیں اور ان کے شوہر رافیل مورینو سینیٹر اور سابق گورنر تھے۔
The post میکسیکن ریاست کی گورنر شوہر سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RlpyKU
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.