کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول ہوتا ہے اور جے آئی ٹی میں آنے والی چیزوں کا سامنا عدالت میں کریں گے۔
کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے ہمراہ ملک کو ترقی کی راہ پر چلانا چاہتے ہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، سندھ حکومت نے فوج اور پولیس کےساتھ مل کر امن وامان بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2008 سے کسانوں کو سبسڈیز دیتے چلے آرہے ہیں اور یہ سبسڈیز باقاعدہ طریقے سے دی گئیں ہم نے کسانوں کو ٹریکٹرز پر سبسیڈیز دیں اور جےآئی ٹی میں باقاعدہ لکھا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول ہوتا ہے، کرپشن کے معاملات پر تحقیقات جاری ہیں، جے آئی ٹی میں جو چیزیں سامنے آئی ہیں ہم ان کا عدالت میں سامنا کریں گے۔
The post ہمیں عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CwwLPJ
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.