ممبئی: کامیڈین کپل شرما کی طویل عرصے بعد اپنے شوکے ذریعے ٹی وی پر واپسی پر مداحوں نے ان کے لیے خوشی اور نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے کامیڈی شو’دی کپل شرما شو‘کی پہلی قسط گزشتہ روز بھارتی نجی چینل پر نشر کی گئی۔ کپل کے چاہنے والوں کو بے صبری سے ان کے شوکا انتظار تھا لہٰذا گزشتہ روز ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر شو کے آن ایئر ہونے پر نہ صرف خوشی کا اظہار کیابلکہ کپل کے لیے نیک تمناؤں کااظہار بھی کیا۔
پونم نامی صارف نے کپل کے شو کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھارت کا بہترین اسٹینڈ اپ کامیڈین قراردیا۔
ورنیکا ورما نامی خاتون نے کپل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کپل شرماشوکی واپسی پر ہم بہت خوش ہیں۔
ایک صارف نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا میں پچھلے ایک سال سے کپل شرما شو کاانتظار کررہاتھااور اب کپل کو ٹی وی اسکرین پر دوبارہ دیکھنا بہت اچھا لگ رہاہے۔ انہوں نے کپل اور ان کی پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزنشر ہونے والی قسط میں اداکار رنویر سنگھ نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔ جب کہ شو میں آج سلمان خان، اپنے والد سلیم خان اوردونوں بھائیوں ارباز اور سہیل خان کے ساتھ شرکت کریں گے۔
The post کپل کی ٹی وی پر دوبارہ واپسی؛ مداحوں کی نیک تمنائیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BJVzCm
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.