Sunday, 30 December 2018

بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، چیف جسٹس

 لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے دریائے راوی اور عباسیہ لنک کینال سے پانی کی چوری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بھارت کیوں ہمارا پانی چوری کررہا ہے، بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، کیا پنجاب حکومت کو دریائے راوی سے بھارت کی پانی چوری سے متعلق علم ہے؟، اگر پنجاب حکومت کو علم ہے تو کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری آب پاشی پنجاب علی مرتضیٰ سے کہا کہ عباسیہ لنک کینال سے غریب کسانوں کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، غریب مزارعوں کا پانی چوری کرنا ان کا خون چوسنے کے مترادف ہے، پانی چوروں کے خلاف پولیس سے مل کر آپریشن کریں، کسی کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، پانی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں، اقتدار میں موجود لوگوں کو بتا دیں یہ میری ان کو تنبیہ ہے۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری آب پاشی سے 4 جنوری کو عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

The post بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EUTCah
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.