Monday, 14 January 2019

جوہانسبرگ ٹیسٹ، پاکستان کو جیت کیلیے مزید 228 رنز درکار

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 381 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی آخری اننگز جاری ہے۔ 

پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، پروٹیز نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 381 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم اپنی 3 وکٹیں 153 رنز پر گنوا چکا ہے۔

دوسری اننگز میں میزبان ٹیم 303 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پہلی اننگز میں 77 رنز کی برتری کی بدولت 381 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا، ڈی کوک 129 اور ہاشم آملہ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے  فہیم اشرف اور محمد عباس نے 3،3 جب کہ محمد عامر 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام رہی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے 4 کیچ ڈراپ اور ایک رن آؤٹ کا موقع ضائع کرنے کے باوجود قومی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد 50، بابر اعظم 49 اور امام الحق 43 کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا تھا، پروٹیز کی جانب سے اولیوائر نے 5، فلینڈر نے 3 اور رباڈا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں ایڈن مارکرم 90 ، ہاشم آملہ 41، بروین 49 اور زوبایر حمزہ کے 41 رنز کی بدولت 262 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، حسن علی، محمد عباس اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

واضح رہے کہ ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یوں جنوبی افریقا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

The post جوہانسبرگ ٹیسٹ، پاکستان کو جیت کیلیے مزید 228 رنز درکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2sod1YE
via IFTTT

Related Posts:

  • Maryam crowned: Is it democracy or monarchy?The recent crowning of Maryam Nawaz in a public gathering by Nawaz Sharif has caused many with raised eyebrows to ask if it is democracy or a monarchy. Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Chairman Imran Khan categorically called i… Read More
  • Imran Khan says has no role in Bushra Bibi’s divorce from previous husbandPakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Chairman Imran Khan said the allegation against him of breaking a marriage is wrong. He also ruled out having made marriage decision on the basis of a mere dream. Talking to a private news chann… Read More
  • ہوائی جہاز کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پرندوں کی طرح ہوامیں اڑتے ہوئے آسمانوں کی سیر کرے۔ موجودہ دور میں یہ اتنا مشکل بھی نہیں کیونکہ ہوائی جہاز کے ذریعے انسان کی یہ خواہش بہ آسانی پوری ہوسکتی ہے۔ دنیا میں بہت سے لوگ ہوں گے جو ہوا… Read More
  • اب اسمارٹ فون کو مائیکرواسکوپ میں بدلنا بہت آسان پرتھ: اگرچہ بعض ایپس سے اسمارٹ فون بہت چھوٹی اور باریک اشیا کی تفصیلی تصاویر لے سکتے ہیں لیکن انہیں خردبینی طاقت دینے کےلیے خاص لینس کی ضرورت ہوتی ہے جو اب ایک تھری ڈی پرنٹر سے تیار کردہ سادہ سے آلے کے ذریعے ممکن … Read More
  • PM to pay visit to Turkmenistan, Afghanistan todayNEWS DESK: Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi will pay an official visit to Turkmenistan and Afghanistan today at the invitation of Presidents of Turkmenistan and of Afghanistan, reported Radio Pakistan. He will participate … Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.