Monday, 28 January 2019

موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے 5 پولیس اہلکار گرفتار

 لاہور: تھانہ لوئر مال پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے کے الزام میں 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے والے پولیس اہلکار خود ہی چور بن گئے۔ لوئر مال پولیس نے مال خانے سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان کا  ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

ملزمان مال خانے سے موٹر سائیکل چوری کرکے بلال گنج مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے اور ان سے دس موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

لوئر مال پولیس کو اطلاع ملی کہ نامعلوم افراد ایک مزداگاڑی پر متعدد موٹر سائیکل لوڈ کر کر لے جارہے ہیں۔ جس پر پولیس نے ناکہ لگا کر مزدہ کو روکا تو ایک شخص موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دیگر پانچ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ صدر مال خانہ سے موٹر سائیکل چوری کرکے بلال گنج مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔گرفتار ہونے والے پانچوں پولیس اہلکار ہیں جن میں عاصم صدیق، انوارالحق، شوکت اور یوسف شامل ہیں جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جس کا نام نوید بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔

The post موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے 5 پولیس اہلکار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TjXnK2
via IFTTT

Related Posts:

  • مُلکوں پر سائبر یلغار کے ذریعے لُوٹ مارپہلے زمانے میں لوگ پیسے گھروں میں چھپا کر رکھتے تھے، پھر بینک کاری نظام نے لوگوں کو چوری ڈاکے سے تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے سرمایہ بینکوں میں رکھنے کی ترغیب دی۔ لیکن اب بینک ڈیجیٹل چوری، جسے عرف عام میں ہیکنگ کہا جاتا ہے، … Read More
  • تارکین وطن کو ان کے حقوق کب ملیں گے؟برصغیر کی پرانی تاریخ میں جب ہندوستان میں مسلمان نہیں آئے تھے تو اس معاشرے میں ذات پات کی تقسیم پہلے پیشوں کی بنیاد پر ہوئی مگر بعد میںان پیشوںکے اعتبار سے سماج میں عزت اور مراتب بننے سے اور حکمرانی کی طاقت کے لحاظ سے یہ تقس… Read More
  • خبردار! آپ کو جرمانہ ہو سکتا ہےمہذب معاشرے وجود میں آنے کے بعد انسان نے شہری زندگی کو محفوظ و مامون رکھنے کے لیے قوانین کا اجراء کیا تاکہ نظم و نقص کو برقرار رکھا جاسکے اور کوئی بھی کسی دوسرے کا حق غصب کرنے اور اس کو قوت و اختیار کے زور پر ایذاء پہنچانے س… Read More
  • سارے رنگکَوّے کا سوپ ابن انشا کو ے ہیں سب دیکھے بھالے، چونچ بھی کالی پر بھی کالے۔ یہ سب ہی ملکوں میں ہوتے ہیں، سوائے جنوبی افریقا کے اور امریکا کی جنوبی ریاستوں کے۔ وہاں صرف سفید کوے پسند کیے جاتے ہیں اور اور سفید کوے اتفاق سے ہوتے ہ… Read More
  • اکیسویں صدی کا عجوبہ مشین کو انسان کا روپ دیتی سائنسعامر نے جب دنیا میں قدم رکھا‘ تو وہ خوب رو اور چلبلا بچہ تھا۔ جب بھی چمک دمک والی کوئی چیز دیکھتا تو بے اختیار اس کی جانب لپکتا۔ ایک دن رات کو بجلی گئی تو پتا چلا کہ یو پی ایس خراب ہو چکا۔ ماں نے موم بتی جلا دی اور عامر کو قر… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.