اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ آبادی میں کمی کیلیے مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور حکومت اقدامات کریں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ایک بم کی طرح ہے، بڑھتی ہوئی آبادی سے وسائل پر دباؤ ہے، یہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے، آبادی کنٹرول نہ کرنا بدقسمتی ہو گی، دو بچے فی گھرانہ سے بھی آبادی پر قابو پانے سے مدد ملے گی، آبادی کم کرنے کے لیے باقاعدہ مہم چلانے کی ضرورت ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ آبادی کی منصوبہ بندی کے لیے پوری قوم کو ساتھ چلنا اور اس چیلنج سے لڑنا ہو گا، ریاست کے تمام ستونوں کو آبادی میں اضافے کی سفارشات پر مل کر کام کرنا ہوگا، مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور حکومت آبادی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
The post آبادی میں کمی کیلیے مذہبی اسکالرز،سول سوسائٹی اورحکومت اقدامات کریں، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TU17ln
via IFTTT






0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.