لاہور: پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں گرفتار صوبائی ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا جس کے ایجنڈے میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے اختیارات سے متعلق ترمیم شامل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی قواعد و ضوابط میں ترمیم کو ایوان سے منظور کروا کر فوری نافذ العمل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی پروڈکشن آرڈر جانے کرنے کا اختیار مل جائے گا۔
ترمیم منظور ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے گرفتار ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق کو ایوان میں لانے کی درخواست کرسکے گی۔ ان کے لئے رواں سیشن میں ہی پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر حکومت پنجاب اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور طے ہوگیا۔ حکومت اور اپوزیشن کی قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر بدھ کے روز ایک اور بیٹھک ہوگی جس میں حمزہ شہباز کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دینے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر دونوں فریقوں کی پہلے بھیایک ملاقات ہوچکی ہے۔
The post پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں پروڈکشن آرڈر سے متعلق ترمیم پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SS09pt
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.