اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن آپ کو علیمہ باجی اور فورن فنڈنگ میں این آر او نہیں دے گی۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب پارلیمنٹ اور حکومت ٹوئٹر پر نہیں چلتی، عمران خان ہمیشہ کی طرح الزامات لگا کر اپوزیشن سے اپنی نااہلی کا این آر او چاہتے ہیں، پاکستان کی عوام اپنے وزیراعظم کا تلاشِ گمشدگی کا اشتہار دینے والے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اپوزیشن آپ کی نااہلی پر خاموش نہیں ہوگی، اپوزیشن پوچھتی رہے گی کہ روپے کی قدر اور قرضوں میں اضافہ کیسے ہوا جب کہ اپوزیشن آپ کو علیمہ باجی اور فورن فنڈنگ میں این آر او نہیں دے گی۔
The post اپوزیشن عمران خان کو علیمہ باجی اور فورن فنڈنگ میں این آر او نہیں دے گی، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TSJoe2
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.