Saturday, 26 January 2019

امام الحق کا سنچری بنانے کے بعد “اب چپ ہوجاؤ” اندازسوشل میڈیا پرمقبول

 لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں امام الحق کا سنچری بنانے کے بعد” اب چپ ہوجاؤ ” انداز سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے۔

ہیش ٹیگ امام الحق پر ان کے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین میچز میں ہزاررنز کے اعزازپربات بہت کم جبکہ ان کے انداز کو زیادہ ڈسکس کیا جارہا ہے۔ امام کے حامیوں کے ساتھ مخالفین بھی بڑھ چڑھ کر اس مہم میں شریک ہیں۔ امام کے ایک فین کا کہنا ہے کہ
” امام الحق ہے اسکا نام۔ جب تک ہم انضمام کا بھتیجا کہہ کر پکاریں گے تو ایسا ہی جواب ملے گا۔ ویلڈن امام قابلیت اور اہلیت کے بغیر اُنّیس اننگز میں 1000 رنز نہیں بنتے، جنوبی افریقہ میں 100 نہیں ہوتا، چار 50اور پانچ 100نہیں بنتے تنقید اس لیے نا کی جائے کہ انضمام کا بھتیجا ہے”

ایک صارف نے اپنی رائے میں جہاں امام الحق کو مبارک باد دی ہے وہاں وہ ہمیشہ کی طرح تنقید کرنے سے بھی باز نہیں آئے۔
موصوف لکھتے ہیں”ون ڈے کرکٹ میں پانچویں سنچری بنانے پر امام الحق کا جواب! مجھ پر تنقید کرنے والے میڈیا والے اب خاموش ہو جائیں، انضمام الحق کے بھتیجے کے لئے صرف اتنا ہی جواب ہے، سفارش کی جگہ قابلیت اور اہلیت پر قومی ٹیم میں آتے، تو آج یہ تصویر نہ کھنچوانا پڑتی۔ خیر سنچری پر مبارک باد

116 گیندوں پر ایک سو ایک رنز بنانے والے امام الحق کے بارے میں اس طرح کی رائے بھی سامنے آرہی ہے کہ وہ اپنے لیے کھیلے، ٹیم کے لیے کھیلتے تو کم بالز پر زیادہ رنز ہوتے۔ ایک صاحب کی رائے ہے کہ امام نے سنچری تو ضرور بنالی لیکن اس کے بعد جلد وکٹ گنوائی، اور وکٹ پر قیام کرتے تو زیادہ بہتر تھا۔ایک مداح کے مطابق بھائی شکریہ سنچری کا، وہ جو پرچی کہتے تھے، اب وہ خود پرچی ہوگئے ہیں۔

” اب چپ ہوجاؤ” اسٹائل پر تعریف اور تنقید کا یہ سلسلہ لگتا ہے کہ اب ختم نہیں ہوگا، جب جب امام الحق بیٹنگ کرنے آئیں گے، تب تب ” اب چپ ہوجاؤ ” انداز بھی لوگوں کو یاد آئے گا، وہ رنز کریں گے تو مخالفین کم اور مداح زیادہ بات کرتے نظر آئیں گے، اگر وہ جلد آوٹ ہوتے ہیں تو مخالفین انہیں اسی انداز میں مخاطب کرکے کہیں گے کہ ” اب چپ ہوجاؤ “۔

The post امام الحق کا سنچری بنانے کے بعد “اب چپ ہوجاؤ” اندازسوشل میڈیا پرمقبول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WgX18V
via IFTTT

Related Posts:

  • Saeed Ghani resigns as PPP Karachi president KARACHI: Pakistan Peoples Party (PPP) Karachi president Saeed Ghani on Sunday stepped down from his position over the party’s poor performance in the July 25 elections in the metropolis, ARY News reported. Sources said the P… Read More
  • چار ہزار سال قدیم انسانی ہڈیوں پر پُراسرار نقش و نگارکیو: یوکرائن میں ساڑھے چار ہزار سال قدیم یادگاری ٹیلے سے ملنے والے انسانی ڈھانچے کی ہڈیوں پر سیاہ رنگ سے بنائے گئے پُراسرار نقش و نگار پائے گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چند سال قبل یوکرائن کے تاریخی ٹیلے… Read More
  • سچ اور جھوٹ؛ ایک سوالذہن ایک سوال میں الجھا ہوا ہے۔ بعض سوال بھی ریشم کے لچھے کی طرح ہوتے ہیں۔ آپ سرا پکڑنے اور سلجھانے کی جتنی کوشش کیجیے، وہ اتنے ہی الجھتے چلے جائیں گے۔ کتنا ہی سنبھال لیجیے، مجال ہے جو ذرا سا بھی سنبھل جائیں۔ اِدھر ذہن کا مسئل… Read More
  • BAP to form govt in Balochistan with coalition partners: Kamal QUETTA: Balochistan Awami Party (BAP) president Jam Kamal Khan has said that his party will form a government in Balochistan with the help of coalition partners.  Addressing a press conference in Quetta, he said the new… Read More
  • کار انشورنس کیلیے نوجوان نے قانوناً جنس تبدیل کرالیالبرٹا: کینیڈا میں شہری نے کارانشورنس کی بھاری اقساط سے بچنے کے لیے قانونی دستاویز میں اپنی جنس ہی تبدیل کرالی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق البرٹا کے رہائشی ڈیوڈ نے محض 1 ہزار ڈالر کی رقم بچانے کے لیے قانونی طور… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.