Wednesday, 2 January 2019

منی لانڈرنگ کی روک تھام؛ باچا خان ائیرپورٹ پر اسکیننگ مشین نصب

منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدید باڈی اسکیننگ مشین نصب کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منی لانڈرنگ کے روک تھام کے لیے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدید باڈی اسکیننگ مشین نصب کردی گئی، مشین کی فنڈنگ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کی جب کہ چلانے کی ذمہ داری اے ایس ایف کی ہوگی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مشین انسانی جسم کے لیے بے ضرر ہے اور عام ایکسرے مشین سے مختلف ہے،  صرف مشکوک مسافروں کو ہی مذکورہ مشین سے گزارا جائے گا جب کہ باڈی اسکیننگ مشین کے ذریعے مسافروں کے لباس کے اندر چھپائی گئی کرنسی اور دیگر کنٹرا بینڈ اشیاء کی نشاندہی کی جاسکے گی۔

The post منی لانڈرنگ کی روک تھام؛ باچا خان ائیرپورٹ پر اسکیننگ مشین نصب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EZLc0x
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.