Friday, 25 January 2019

مظلوم کے ساتھی بنیں منصف نہ بنیں

آپ کو قصور کی زینب تو یاد ہوگی، آپ اگر اس کیس کا تجزیہ کریں تو آپ حیران ہوجائیں گے کہ وہ پنجاب پولیس جو ایف آئی آر درج کرنے کےلیے ناکوں چنے چبوا دیتی ہے، اسی پولیس نے نہ صرف ایف آئی آر درج کی بلکہ مجرم کو بھی ریکارڈ مدت میں گرفتار کیا؛ اور انیس لاکھ زیر التوا مقدمات کا بوجھ اٹھائے وہ عدالتی نظام جہاں انصاف کا حصول ان الفاظ میں ضرب المثل بن چکا ہے کہ دادا کیس کرے پوتا فیصلہ لے، جہاں پر ایک کیس ایسا بھی ہے جو 99 سال سے چل رہا ہے مگر اس کا فیصلہ نہیں ہورہا، جج اور وکیل جس سسٹم میں برائے فروخت ہوں، ایسے نظام میں اس کیس کی نہ صرف بروقت شنوائی ہوئی بلکہ مجرم کوسزا بھی ہوئی اور اس سزا پر بروقت عمل بھی ہوا۔

غور طلب امر یہ ہے کہ اس تعفن زدہ نظام میں یہ سب کیسے ہوا؟ یہ سب آپ کی بدولت ہوا۔ جی ہاں! آپ جو پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سےتعلق رکھتے ہیں، آپ جو سوشل میڈیا یوزر ہیں، آپ لوگوں نے اس کیس کو ابتداء سے لے کر آخر تک زندہ رکھا۔ اگر آپ لوگ اس کیس کی پیروی نہ کرتے تو یہ کیس بھی داخل دفتر ہوچکا ہوتا، اس لیے میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ ساہیوال والے واقعے کی بھی پیروی کیجیے، اس کیس کو بھی لے کر چلیے۔ یاد رکھیے اگر آپ اس کیس کو بھول گئے یا اگر آپ نے کسی وقت غفلت کا مظاہرہ کیا تو یہ کیس بھی داخل دفتر ہوجائے گا۔

مگر چلتے چلتے ایک گزارش آپ سے یہ بھی ہے کہ آپ اس کیس کی پیروی کیجیے۔ حکومت پر دباؤ ڈالیے کہ جلد از جلد مجرموں کو (اگر وہ واقعی مجرم ہیں) تو کیفر کردار تک پہنچائے، مگر برائے کرم منصف نہ بنیں۔ اس وقت میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا پر جو صورتحال ہے، اس سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آپ لوگ اس واقعے میں جج کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایسا کرنا شرعی اور اخلاقی طور پر درست نہیں۔ آپ عدالتوں کا اپنا کام کرنے دیجیے۔

اگر آپ لوگوں کی وجہ سے دباؤ میں آکر حکومت نے کسی بے گناہ کو پھانسی چڑھا دیا تو روز محشر آپ کو بھی خدائے بزرگ و برتر کی عدالت میں جواب دہ ہونا پڑے گا؛ اور کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ ایک قتل آپ کی عاقبت خراب کردے کیونکہ: ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post مظلوم کے ساتھی بنیں منصف نہ بنیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FMq5zV
via IFTTT

Related Posts:

  • Joanne Wagner appointed as US Consul General in Karachi KARACHI: Joanne Wagne, United States Senior Foreign Service career member on Friday took charge of position as the United States Consul General in Karachi. Recently, she served in Washington DC with the Board of Examin… Read More
  • PML-N fields Maryam in Lahore’s NA-127 LAHORE: Maryam Nawaz, the daughter of former premier Nawaz Sharif, is all set to make her electoral debut from Lahore’s NA-127 constituency.  The PML-N has given the go-ahead to the former first daughter to test her lu… Read More
  • BISP chairperson Marvi Memon to be shown the door ISLAMABAD: The caretaker government has forwarded a summary to the president of Pakistan seeking removal of Marvi Memon as chairperson of Benazir Income Support Programme (BISP). Ms Memon was appointed BISP chairperson in 2… Read More
  • ‘Your Time On Facebook’ may soon be monitored San Francisco: Facebook has reportedly introduced a new feature, tentatively titled “Your Time On Facebook”, that would provide information about how much time users spent on the platform each day in a week, along with the a… Read More
  • BJP chief Amit Shah in Jammu Jammu: Bharatiya Janata Party (BJP) President Amit Shah arrived here in Jammu and Kashmir on Saturday to chair a core group meeting of the party. Shah arrived here for first time after the BJP withdrew from the ruling PDP-BJ… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.