Thursday, 3 January 2019

بنگلادیش پریمیئرلیگ میں شرکت کیلیے پاکستانی کرکٹرز روانہ

بی پی ایل میں شرکت کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹرز  بنگلادیش روانہ ہوگئے ہیں۔

ایونٹ 5 جنوری سے شروع ہوگا، ڈھاکہ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں راجشاہی کنگز ٹیم کیلئے منتخب محمد حفیظ اور محمد سمیع، سلہٹ سکسرز کا حصہ محمد عرفان اور سہیل تنویر، کومیلا وکٹورینز اسکواڈ میں جگہ بنانے والے عامر یامین شامل ہیں۔

ڈھاکہ روانگی کے موقع پر جہاز میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل قامت پسر محمد عرفان نے کہا کہ پاکستانی کرکٹر کے طور پر دنیا بھر کی لیگز میں شرکت قابل فخر ہے، سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کے لیے پرجوش ہوں، وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے کا موقع ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔

یاد رہے کہ بی پی ایل میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک کو بھی شرکت کرنا ہے، دونوں آل راؤنڈرز بھی کومیلا وکٹورینز ٹیم میں شامل ہیں۔

The post بنگلادیش پریمیئرلیگ میں شرکت کیلیے پاکستانی کرکٹرز روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VsSVKb
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.