Tuesday, 8 January 2019

نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فوری سماعت نہیں ہوسکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ

 اسلام آباد: نوازشریف کی درخواست ضمانت پراسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پرفوری سماعت نہیں ہوسکتی ۔

نوازشریف کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پرفوری سماعت نہیں ہوسکتی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کی سماعت سے قبل سزا معطلی کی درخواست پر سماعت نہیں ہوسکتی، نوازشریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست اپیلوں کے ساتھ سنی جائے گی۔

نوازشریف نے سزا کے خلاف اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے  24 دسمبر کو نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔

The post نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فوری سماعت نہیں ہوسکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Rf03M0
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.