اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم این آر او مانگنے والے نہیں عمران خان نے پتا نہیں این آر او کا نام کہاں سے سیکھ لیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اہم پوزیشن پر کوئی بھی بات کرتے ہوئے خیال کرنا چاہیے، خوش قسمتی سے پاکستان کے وزیراعظم بن چکے ہیں اور ہم ماننے کے لیے بھی تیار ہیں وہ وزیراعظم ہیں، کم از کم عمران خان کو اتنا علم ہونا چاہیے کہ سیاست دان بائیکاٹ کرتے تو کیوں کرتے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ آتے ہیں، بائیکاٹ کرتے ہیں آپ کیوں نہیں پارلیمنٹ آتے، آپ کو ہر ہفتے پارلیمنٹ آنا تھا اور سوالات کے جوابات دینے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم این آر او مانگنے والے نہیں، عمران خان نے پتا نہیں این آر او کا نام کہاں سے سیکھ لیا۔
The post عمران خان نے پتا نہیں این آر او کا نام کہاں سے سیکھ لیا، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VTRmp5
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.