Sunday, 13 January 2019

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دیرینہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں اور ان کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ قائم ہے، آنے والے وقت میں سعودی عرب اور پاکستان میں میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کشادہ ہوں گی۔ سعودی وزیر نے فواد چوہدری کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

The post سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دیرینہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FplILc
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.