Tuesday, 1 January 2019

وفاق کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ

پشاور: وفاق کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے اپوزیشن جماعتوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ ادوار میں بر سر اقتدار جماعتوں کے سربراہان کے خلاف کرپشن کے ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیے گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میں رہنے والے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے حکومت نے سابق حکمرانوں کے خلاف کرپشن کے ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیے ہیں جن میں سابق وزرائے اعلیٰ اور وزراء بھی شامل ہیں۔ تمام سرکاری محکموں سے بھی بد عنوانی کی رپورٹ مانگ لی گئی ہیں۔ کرپشن کے ثبوت اکھٹے ہونے کے بعد 50 کروڑ روپے تک کرپشن کے کیسز اینٹی کرپشن جب کہ اس سے زائد کے ریفرنس نیب کو بھجوائے جائیں گے۔

حکومتی ترجمان شوکت یوسف زئی نے رابطے کرنے پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بدعنوانی کے کیسز سامنے آئے ہیں اور محکموں سے اس حوالے سے رپورٹ مانگ لی گئی ہیں۔ کرپشن میں ملوث افراد پر بہت جلد ہاتھ ڈالنے والے ہیں ، جو زیادہ چلارہے ہیں ان کی مزید چیخیں نکلنے والی ہیں۔ تمام ثبوت اکھٹے کیے جارہے ہیں بغیر ثبوت کے کسی کے خلاف کاروائی نہیں کریں گے بہت جلد کچھ ریفرنسز نیب کو بجھواریے ہیں۔

The post وفاق کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SvViKD
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.