Monday, 19 February 2018

بنی گالہ میں عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ولیمے کی تقریب چند دن تک بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق  تحریک انصاف نے گزشتہ روز عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر بھی جاری کی تھیں، جس کے بعد اب عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سنت نبوی صل اللہ علیہ وسلم کے مطابق سادگی سے ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے، ولیمے کی تقریب چند دن بعد بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔ جس میں پارٹی کے رہنما اور ان کے قریبی دوست شرکت کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ عمران خان اب شادی شدہ مرد بن گئے ہیں اور ان کی نیک خواہشات عمران خان کے ساتھ ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کرلی

دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نکاح کے بعد لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین تحریک انصاف تیسری شادی کے بعد اہلیہ بشریٰ مانیکا کو رات کو ہی  لاہور سے بنی گالہ لے آئے تھے اور اس وقت بشریٰ مانیکا عمران خان کے ہمراہ بنی گالہ میں ہی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین تحریک انصاف نے آج کی تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کر دیں جب کہ عمران خان کل سے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

یاد رہے کہ یہ عمران خان کی بشریٰ مانیکا کے ساتھ تیسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی جمائما گولڈ اسمتھ اور دوسری شادی صحافی ریحام خان سے کی تھی، جمائما سے شادی 10 سال چلی جس سے دو بیٹے ہوئے بعدازاں ریحام خان سے شادی ہوئی جو کچھ ہی عرصہ قائم رہی۔

The post بنی گالہ میں عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EExsFe
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.