Wednesday, 21 February 2018

چین میں روبوٹ جنگی بحری جہازوں کا سب سے بڑا تحقیقی مرکز

بیجنگ: چین نے ٹیکنالوجی کے اگلے شعبے میں جست لگاتے ہوئے ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے جس کے تحت وہ روبوٹ بحری جہاز بلکہ خودکار بحری جنگی جہازوں کا سب سے بڑا عالمی مرکز قائم کررہا ہے۔

یہ مرکز مکاؤ کے شمال میں ’وانشین میرین ٹیسٹ سائٹ ‘ کے نام سے قائم کیا جارہا ہے جو منصوبے کے تحت 225 مربع ناٹیکل میل پر پھیلا ہوا ہوگا جہاں سمندر کے ساتھ ساتھ جزائر بھی ہیں۔ روبوٹک بحری جہاز الیکٹرو آپٹیکل سنسر، سیٹلائٹ نیوی گیشن، سونار، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا لنکس سے منسلک ہوگا۔

اس مرکز میں چینی ماہرین اور انجینئر نت نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش بھی کریں گے جن میں جہازوں کی ازخود اسٹیرنگ اور رکاوٹوں سے عبور کرنے والے خودکار نظام اور مصنوعی ذہانت کے مختلف الگورتھم بھی شامل ہیں۔

یہ مرکز خود کار بحری جہازوں کے معیارات اور سرٹیفکیشن پر بھی کام کرے گا۔ چینی بحریہ کے علاوہ کئی جامعات اور سول ادارے مل کر ریل گن، الیکٹرو میگنیٹک ٹیکنالوجیز اور بحریہ کے مختلف امور پر بھی تحقیق کریں گے۔

اگر وزن کے لحاظ سے بات کی جائے تو دنیا میں سب سے بڑی شپ بلڈنگ کی صلاحیت اس وقت چین ہی کے پاس ہے جب کہ خود جاپان اور جنوبی کوریا بھی چینی بحری مصنوعات پر کام کر رہے ہیں۔ اس مرکز میں جہازوں کے نئے ایندھن اور سپر بحری جہازوں پر بھی کام ہوگا۔

پوری دنیا میں انسانوں کے بغیر بحری جہازوں پر کام ہورہا ہے جن میں جنگی کشتیاں سرِ فہرست ہیں۔ چینی ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ وانشین مرکز سمندری بیڑوں کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس کا بھی سب سے بڑا مرکز ثابت ہوگا۔

The post چین میں روبوٹ جنگی بحری جہازوں کا سب سے بڑا تحقیقی مرکز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GsX6xe
via IFTTT

Related Posts:

  • کسی بھی رنگ کی نقل کرکے اسی رنگ میں لکھنے والا قلمسان فرانسسكو: امریکی انجینیئروں نے حیرت انگیز پین بنایا ہے جسے کسی بھی رنگ کی شے پر کچھ دیر رکھا جائے تو وہ اسی رنگ میں لکھنا شروع کردیتا ہے۔ اسکریبل اسمارٹ پین ہراس رنگ میں تحریرکرسکتا ہے جو آپ سوچ سکتے ہیں اوراس کے لی… Read More
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن لاہور: شدید دھند کے باعث پاور ڈویژن کے چار پاور پلانٹ بند ہونے سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ لاہور کے بعض علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈن… Read More
  • کوئی کسی کی حکومت نہیں گرارہا، گورنر پنجابلاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کوئی کسی کی حکومت نہیں گرارہا جب کہ ہم  آئینی اور جمہوری اقدار کا قائم رکھیں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کنگ ایڈورڈ کے مقبول احمد بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس حو… Read More
  • امریکا اور اسرائیل یونیسکو کی رکنیت سے باضابطہ طور پر علیحدہنیویارک: اسرائیل مخالف تعصب کو فروغ دینے کا الزام لگا کر امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی رکنیت سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کرلی۔ امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے  تعلیم، سا… Read More
  • مولانا طارق جمیل کی طبیعت میں بہتریلاہور:  نجی اسپتال میں زیرعلاج معروف عالم دین اورمذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی ہےاور انہیں آج ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبعیت اب کافی سنبھل گئی ہے، ڈاکٹروں… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.