مظفر آباد: وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب دکھن کے مقام پر مسافر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسافرجیپ وادی کھلانا سے چکوٹھی آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی جب کہ حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
The post وادی جہلم میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2pr0G5g
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.