لندن: ایک نئی تحقیق سے ایک بار پھر معلوم ہوا ہے کہ دن میں تین کپ کافی پینے والے افراد کی شریانیں صاف رہتی ہیں، ان میں خون آسانی سے رواں رہتا ہے اور نتیجتاً ایسے افراد میں دل کی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔
برازیل کی ریاست ساؤ پالو یونیورسٹی میں ہونے والے تحقیق میں محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ روزانہ تین کپ کافی پینے والوں کی شریانوں میں رکاوٹیں کم ہوجاتی ہیں اور ان کے دلوں میں موجود عمودی والو میں کیلشیم بھی کم جمع ہوتا ہے۔
تحقیق کی مصنفہ اینڈریا میرانڈا نے لکھا کہ ہماری ریسرچ میں معلوم ہوا کہ کافی پینے کے عادی افراد میں دل کی رگوں کے سخت ہونے میں کمی آتی ہے۔ دن میں تین سے زائد کپ کافی پینا انسانی جسم کےلیے مفید عمل ہے تاہم کافی کا بے تحاشہ استعمال صحت کےلیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔
محققین اب تک اس بارے میں پورے وثوق سے نہیں جان سکے ہیں کہ کافی میں ایسی کیا چیز ہوتی ہے جو دل کو صحت مند رکھتی ہے۔ البتہ، ہوسکتا ہے کہ وہ جزو کیفین ہو یا پھر کافی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹ مادّے اس کی وجہ ہوں۔
اب تک بیشتر سائنسدانوں کا اتفاق یہی ہے کہ کافی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات ہی اس کے فوائد کی اصل وجہ ہیں۔
The post روزانہ تین کپ کافی پیجیے، دل کی بیماریوں سے محفوظ رہیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GmoPV2
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.