دبئی: پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے واضح کیاکہ انھوں نے کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کیا۔
وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں صرف اپنے سابق کپتان عمران خان کو سپورٹ کرتا ہوں مگر کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوا ہوں۔
سابق کپتان نے خلیجی اخبار کو انٹرویو میں کہاکہ عمران خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا، انھوں نے مجھے اپنے وقت کے ٹاپ بیٹسمینوں کی خامیوں اور خوبیوں سے آگاہ کیا،میں نے ہمیشہ ہی ان کے مشورے غور سے سنے۔ میں اپریل میں عمران خان کے شوکت خانم اسپتال کیلیے فنڈز جمع کرنے آسٹریلیا جائوں گا۔
یاد رہے کہ کچھ میڈیا ذرائع میں کہا گیا تھا کہ وسیم اکرم نے سابق کپتان عمران خان کی سیاسی پارٹی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
The post کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کیا، وسیم اکرم نے وضاحت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GVkIMD
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.