Monday, 12 March 2018

عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فیصل آباد ریلی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ پی ٹی آئی سٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حسن مسعود کی مدعیت میں دھمکیاں دینے اور حملے کی کوشش کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرزا رمضان نامی شخص نے عمران خان کی گاڑی پر لپکنے اور بدتمیزی کی کوشش کی تھی جس پر پی ٹی آئی کے سکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کیا تاہم ملزم نے تفتیش میں بتایا کہ اسے رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار نے جوتا مارنے بھیجا ہے۔

The post عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Hq8ZVq
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.