Monday, 26 March 2018

پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، عمران خان

بنی گالہ:  چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے جس بھی منصوبے کو ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا۔

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ آڈٹ میں راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو منصوبے میں کرپشن اور بے ضابطگیاں سامنے آئیں، آڈٹ اعتراضات کے باوجود اسپیشل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے بہت سے کیسز جبراً دبا دیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں “گڈ گورننس” کی حقیقت سمجھنے کے لیے یہ کافی ہے، پنجاب حکومت کے جس بھی منصوبے کو ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا۔

The post پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2umN53L
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.