Friday, 9 March 2018

خواجہ آصف ملک کے لیے سکیورٹی رسک ہیں، عمران خان

 اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف ملک کے لیے سکیورٹی رسک ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور نااہلی کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے نیب کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا خیر مقدم جب کہ نااہلی کیس کے فیصلے میں مسلسل تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔

عمران خان نے عثمان ڈار کو نیب سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نیب 30 دن میں تحقیقات مکمل کرلے گا، منی لانڈرنگ کے تمام دستاویزی ثبوت نیب کو فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ملک کے لئے سکیورٹی رسک ہیں جب کہ نااہلی کیس کا جلد فیصلہ ملکی مفاد میں ہوگا۔

The post خواجہ آصف ملک کے لیے سکیورٹی رسک ہیں، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FmEkeR
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.