Monday, 26 March 2018

پاکستانی سیاستدانوں کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کی مبارکباد

کراچی: پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی اسلام آباد کی جیت پر جہاں پورا پاکستان خوشی سے نہال ہے وہیں سیاستدانوں نے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کی مبارکباد دی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ شاہی سید نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا آج کرکٹ جیت گئی اور ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے، امید ہے آئندہ بھی بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آئیں گے، بین الاقوامی کھلاڑیوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان آکر ہمارے میدان آباد کیے۔

ایم کیوایم بہادر آباد کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کی مبارکباد دی اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے موقع پر کراچی کے شہریوں نے جس نظم وضبط کا مظاہرہ کیا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل تھری کی چیمپئن 

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل فائنل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا، غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت نے پی ایس ایل کے ایونٹ کو مزید کامیاب بنایا، پاکستان پر امن ملک ہے جو ہر طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے موزوں ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے، آنے والے پی ایس ایل کے میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی ہونے چاہئیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کراچی کے شہریوں نے جس جوش و خروش سے پی ایس ایل کو خوش آمدید کہا وہ قابل دید ہے، کراچی کے شہریوں نے آج کا دن عید کی طرح منایا، دعا ہے کہ کراچی میں خوشیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور کہا پشاور زلمی بھی شاباش کی مستحق ہے قوم کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی خواجہ اظہارنے کہا طویل عرصے بعد کراچی میں کرکٹ کی بحالی نے عوام میں زندگی کی لہر دوڑا دی، امید ہے آئندہ بھی کراچی کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جائےگا، بہترین سیکیورٹی انتظامات پر رینجرز، پولیس اور دیگر ایجنسیاں مبارکباد کی مستحق ہیں۔

The post پاکستانی سیاستدانوں کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کی مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ufiuos
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.