Thursday, 22 March 2018

مادھوری کے گانے پر آئٹم سانگ؛ سلمان خان جیکولین کی حمایت میں کود پڑے

ممبئی: اداکارہ جیکولین فرنینڈس مادھوری ڈکشٹ کے کلاسگ گیت’’ایک دوتین‘‘ کے ری میک کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں تاہم بالی ووڈ کے دبنگ خان ان کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ پر فلمائے گئے مقبول ترین گانے ’’ایک دوتین‘‘ کا شمار 80 کی دہائی کے کلاسک گیتوں میں ہوتا ہے۔ اس گانے نے مادھوری کو بالی ووڈ کی کوئین بنایا جب کہ تقریباً 30 سال گزرنے کے بعد آج بھی یہ گیت لوگوں میں بالکل پہلے کی طرح مقبول ہے۔ گانے کی بے تحاشا مقبولیت کے باعث فلم ’’باغی2‘‘ کے ہدایت کار نے اس گانے کو ری میک کر کے اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر فلمایا ہے تاہم مادھوری کے مداحوں سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات کو گانے کا ری میک بالکل پسند نہیں آیا۔ جب کہ کچھ لوگ تو اس قدر غصہ ہیں کہ ان کا کہنا ہے جیکولین نے اس گانے پر پرفارم کرکے مادھوری کی بے عزتی کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جیکولین کو ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

تاہم جہاں تمام لوگ  جیکولین پر تنقید کررہے ہیں وہیں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جیکولین کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ سلمان خان نے جیکولین پر فلمائے گئے’’ایک دو تین‘‘گانے کا نیا ورژن ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’انہیں یہ گانا بہت پسند آیا ہے۔  حالانکہ سروج خان کی کوریوگرافی اور مادھوری کے رقص کو میچ کرنا آسان نہیں لیکن جیکی(جیکولین)نے گانے کے ساتھ پورا انصاف کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ انہیں جیکولین پر فخر ہے۔ گانے سے لطف اندوز ہوں!‘‘

واضح رہے کہ اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی فلم’’باغی2‘‘30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

The post مادھوری کے گانے پر آئٹم سانگ؛ سلمان خان جیکولین کی حمایت میں کود پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FW8lCU
via IFTTT

Related Posts:

  • Pakistan defends its economic partnership with China ISLAMABAD: Pakistan defends its economic partnership with China, amid fears that the terms of multi-billion dollar investments by Beijing could be exacerbating Islamabad’s economic woes as it considers a fresh IMF bailout. “… Read More
  • Asad Umer hints at forming ‘Task Force’ to bring looted money back to Pakistan ISLAMABAD: Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), leader Asad Umer has said a task force would be established to bring the looted money back to Pakistan. He said, “We will have discussion with foreign experts for bringing back the … Read More
  • کرپٹوجیکنگاکتوبر 2016ء میں سائبر کریمینلز نے بڑی تعداد میں ان کمپیوٹرز کو نشانہ بنایا تھا جو انٹرنیٹ کے سوئچ بورڈ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی روانی متأثر ہوئی تھی۔ اس سائبر اٹیک کے لیے ہیکرز نے… Read More
  • China’s “Green Miracle”- Reforestation of Kubuqi Desert Kubuqi Desert in Inner Mongolia of China, comprises of around 18,600 sq km of golden sand dunes that plunge south in an arc from the country’s Yellow River. Centuries of grazing had denuded the land of all vegetation, and th… Read More
  • کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان کراچی: محکمہ موسمیات نے آج (جمعرات) کو بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج (جمعرات)کو شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت بونداباندی بھی ہ… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.