Saturday, 17 March 2018

فلسطینی نوجوان نے گاڑی سے اسرائیلی فوجیوں کو کچل دیا، ایک ہلاک

مقبوضہ بیت القدس: فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جینن کے علاقے میں فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجی دستے پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے  میں ایک فوجی موقع پر ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ واقعے میں فلسطینی نوجوان بھی معمولی زخمی ہوا جس نے حملے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فوج نے تعاقب کر کے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوجیوں پر حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ یہودی آبادیوں کے قریبی علاقے جینن میں چھاپا مار کارروائی میں مصروف تھے، اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت اللکباہ کے نام سے ہوئی ہے جو جینن کے قریبی علاقے کا رہائشی ہے اور ایک سال قبل ہی اپنی سزا پورا کر کے جیل سے رہا ہوا تھا۔

اسرائیل نے حملہ آور شخص کے خاندان پر روزگار، تجارت اور اسرائیل آمد و رفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام پرمٹ معطل کردیئے ہیں ۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آور نوجوان کے لیے سزائے موت اور اس کا گھر مسمار کرنے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے سو دن پورے ہونے پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جب کہ اقوام متحدہ میں بھی کثرت رائے سے امریکی فیصلے کو مسترد کیا جاچکا ہے۔

The post فلسطینی نوجوان نے گاڑی سے اسرائیلی فوجیوں کو کچل دیا، ایک ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2G37kb8
via IFTTT

Related Posts:

  • MCA ordered inquiry in 87 real estate companies New Delhi: The government ordered inquiry into 87 real estate firms in the last fiscal and the first three months of current fiscal, Union Minister of State for Corporate Affairs P.P. Chaudhary told the Lok Sabha on Friday. … Read More
  • Hema Malini visits flood affect areas MATHURA: BJP MP and Bollywood actress Hema Malini during a visit of flood affect areas in Mathura on Sunday. UNI PHOTO from The Siasat Daily https://ift.tt/2vEuXzD via IFTTT … Read More
  • All who died for Kashmir are ‘shaheed’: NC leader Anantnag: National Conference (NC) leader Bashir Ahmed Veeri said all those people, who have fought for various issues related to Kashmir, should be called ‘Shaheed’. “We have been saying this since 1953 when the democratica… Read More
  • Quick decisions needed to fix economy: Asad Umar ISLAMABAD: Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) leader Asad Umar has said quick decisions were needed to fix the national economy and the PTI after forming the government would immediate steps in that regard. Talking to a private … Read More
  • Imran Khan Cricketer-turned-politician, Imran Khan is one of the prominent leaders of Pakistan known for blunt stance on political matters. He is the top opposition figure in the country. Imran Khan was born in Lahore on November 25, 1… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.