Saturday, 10 March 2018

بھارتی باؤلر محمد شامی کے خلاف بیوی سے زیادتی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج

نئی دہلی: بھارتی باؤلر محمد شامی کے خلاف اُن کی اہلیہ نے اقدام قتل، زیادتی اور گھریلو  تشدد کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرا دی۔

معروف بھارتی باؤلر محمد شامی اور ان کی اہلیہ کے درمیان تنازعہ گھر سے میڈیا اور اب تھانے تک جا پہنچا ہے۔ جادیو  پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں محمد شامی کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد شامی کے خلاف زیادتی، اقدامِ قتل اور گھر میں مار پیٹ کرنے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بولر محمد شامی پر بیوی نے جان سے مارنے کا الزام لگادیا

کلکتہ پولیس کے اعلیٰ افسر نے بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ آئین اور قانون کے طریقہ کار کی پاسداری کرتے ہوئے ایف آئی آر پر کارروائی کریں گے۔ معروف کرکٹر کو نوٹس جاری کرکے تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر محمد شامی کے بھائی حسیب احمد، والدہ انجمن آرا اور بہن ثبینہ انجم کے علاوہ اہلیہ اور مدعی حسین جہاں بھی تفتیش کے لیے موجود ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیہ کے الزامات بھارتی کرکٹر محمد شامی کو لے ڈوبے

جوائنٹ کمشنر (جرائم) پروین تری پاتھی نے کہا کہ اس قسم کے مقدمات میں اہل خانہ کو ایک ساتھ بٹھا کر گفت و شنید کے ذریعے ہی تنازعہ حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ناکامی کی صورت میں دیگر آپشنز استعمال میں لائے جاتے ہیں، کوئی شخص کتنا بھی مشہور اور بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالا تر نہیں، اس مقدمے کو بھی ایک عام مقدمے کی طرح دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد شامی اور حسین جہاں 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

The post بھارتی باؤلر محمد شامی کے خلاف بیوی سے زیادتی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GeauGA
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.