Saturday, 10 March 2018

حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پر الیکشن کمیشن کے دو افسران معطل

 اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پر دو افسران کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حلقہ بندیوں کے نقشے افشا کرنے پر الیکشن کمیشن کے 2 افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کے حکم  پر معطل کئے جانے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز عاطف رحیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ محمد سرور شامل ہیں۔ دونوں افسران کو فوری طور پر 3 ماہ کے لئے معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص ملک کو اب الیکشنز اور عابد شاہ کو بجٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ابتدائی حلقہ بندیاں جاری کر دی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی میں تین حلقے ہوں گے جبکہ پنجاب کے 141، سندھ 61، خیبرپختونخوا 39، بلوچستان 16 اور فاٹا کے 12 حلقے ہوں گے۔

The post حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پر الیکشن کمیشن کے دو افسران معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2tuu5zP
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.