Tuesday, 20 March 2018

قرض دینے والا بھکاری

بھکاری کا لفظ سنتے ہی ہمارے ذہن میں ایسے شخص کا تصّور آتا ہے جو چند روپوں کی خاطر لوگوں کے آگے فریاد کرتے ہوئے اپنے دْکھڑے سناتا ہے۔لیکن کیا کبھی آپ نے کسی ایسے بھکاری سے متعلق سنا جو بھیک مانگ کر اتنا مالدار ہوگیا کہ نہ صرف کروڑوں کی جائیدادیں بنا لیں بلکہ کاروباری افراد کو سود پر قرض بھی دیتا ہو؟پپو کمار ایسا ہی گداگر ہے۔

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ کا جوان بھکاری، پپو کمار کئی برسوں سے سڑکوں پر بھیک مانگ کر اتنا امیر ہوچکا کہ اس کے بینک اکاؤنٹس میں نہ صرف پانچ لاکھ روپے موجود ہیں بلکہ وہ تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد کا بھی مالک ہے۔ 33 سالہ پپو کمار نے مقامی تاجروں کو بھاری شرح سود پر دس لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے۔ اتنا مالدار ہونے کے باوجود وہ گداگری کا پیشہ نہیں چھوڑنا چاہتا۔

پپو شروع سے ہی بھکاری نہیں تھا، وہ انجینئر بننا چاہتا تھا لیکن ایک حادثے کے باعث جزوی طور پر مفلوج ہوگیا۔ حادثے کے بعد والد بھی چل بسے ۔اس کے بعد خاندان کے دیگر افراد نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ایسی صورتحال میں پپو کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا کہ وہ بھیک مانگ کر اپنا گزر بسر کرے۔

The post قرض دینے والا بھکاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GKkXdr
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.