Friday, 18 May 2018

عالمی برادری کو خون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کوروکنا ہوگا، شہبازشریف

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کوآگے بڑھ کر خون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر کہنا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں، اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادی ہیں اورفلسطین میں اسرائیلی مظالم کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے نہتے شہریوں پرظلم وستم اوربربریت کی انتہا کردی ہے جب کہ عالمی برادری کوآگے بڑھ کرخون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا۔

The post عالمی برادری کو خون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کوروکنا ہوگا، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KAcLNA
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.