لاہور: ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے 14 اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سیاسی تجربہ کار خواتین انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جن میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سابقہ سرگرم عہدیداران بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے جو خواتین انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ان میں این اے 251 سے اقراءمزمل، این اے 107سے رابعہ مختار، این اے 161سے عفت طاہرہ سومرو ایڈووکیٹ، این اے 181 سے بے نظیر فاطمہ قریشی جبکہ پی پی 14سے شازیہ سعید، پی پی 83سے شازیہ کوثر، پی پی 149سے مسز جھارا پہلوان سائرہ بانو، پی پی 151سے سیدہ طاہرہ شیرازی، پی پی 229سے بیگم عابدہ نذیر، پی ایس 74سے ڈاکٹر صنم لغاری شامل ہیں۔ اسی طرح پنجاب سے مخصوص نشستوں پر حمیرا نوشین اورفرحت نعیم جبکہ اقلیتی نشست پر سموئیل مسیح امیدوار ہیں۔
ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے انتخابی نشان کرسی پر انتخابات میں حصہ لینے والی یہ سبھی خواتین بہت پڑھی لکھی اور سیاسی بیک گراﺅنڈ رکھنے والی ہیں۔ این اے 161سے امیدوار عفت طاہرہ سومرو ایڈووکیٹ جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کی بانی اراکین میں شامل ہیں اور تحریک انصاف خواتین ونگ لودھراں کی سابق صدر ہیں۔ عفت طاہرہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ایم اے سیاسیات اور وکالت کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ 2007 سے سیاست میں موجود ہیں۔ پنجاب کمیشن برائے خواتین کی انچارج ہیں اور انہیں خواتین کی موثر آواز سمجھا جاتا ہے۔ وہ گزشتہ عام الیکشن میں جہانگیر ترین کی کورنگ امیدوارتھیں۔
این اے 181سے امیدوار بے نظیر فاطمہ قریشی سوشل سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیتی ہیں۔ وہ بااثر قریشی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مظفر گڑھ کی کورآرڈینیٹر رہ چکی ہیں۔ انہیں قریشی برادری سمیت دیگر برادریوں کی حمایت حاصل ہے۔
اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے گولارچی سندھ سے انتخابات میں حصہ لینےوالی ڈاکٹر صنم لغاری بھی تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ ان کی طرف سے ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے پر قوم پرستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بہت مخالفت کی جارہی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست میں حصہ لینے والوں کے ساتھ ہیں اور انہیں کسی کی مخالفت اور پاکستان مخالف لوگوں کے پروپیگنڈا کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
لاہور میں پی پی 149سے انتخابات میں حصہ لینے والی مسز جھارا پہلوان بیگم سائرہ بانو بیگم کلثوم نواز کی پھوپھی زاد ہیں۔ لاہور کے قدیم پہلوان خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ان کی انتخابی مہم بھی زوردار انداز میں جاری ہے۔ اسی طرح دیگرعلاقوں میں بھی ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ خواتین کی انتخابی مہم دن بدن زور پکڑ رہی ہے۔
The post اللہ اکبر تحریک کی الیکشن ٹیم میں 14 سیاسی تجربہ کار خواتین شامل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KNu8Oz
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.