Friday, 13 July 2018

پاکستان کے انٹرنیشنل اسکواش پلیئر فرحان زمان اور سعدیہ گل کا نکاح

 کراچی: پاکستان کے انٹر نیشنل اسکواش کھلاڑی فرحان زمان اور ویمن انٹرنیشنل کھلاڑی سعدیہ گل نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والے پشاور کے فرحان زمان اور بنوں کی سعدیہ گل کی نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ تقریب میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ہاتھ میں اسکواش ریکٹ پکڑ کر تصاویر بھی بنوائیں۔

نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے بھتیجے فخر زمان نے کہا کہ مجھے سعدیہ پسند تھیں، ان کو جیتنے کے لیے والدین کو راضی کیا، اب ہم دونوں مل کر اپنے ملک کے لیے انٹرنیشنل اسکواش میں مزید اعزازات حاصل کریں گے۔

The post پاکستان کے انٹرنیشنل اسکواش پلیئر فرحان زمان اور سعدیہ گل کا نکاح appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ndcem2
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.