Sunday, 15 July 2018

پودوں کو پانی فراہم کرنے والا سورج مکھی روبوٹ

 واشنگٹن: سائنس دان ایسا سورج مکھی روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو سورج کی حرکت پر نظر رکھتے ہوئے پودوں کو روشنی کی جانب منتقل کردیتا ہے اور ساتھ ہی انہیں پانی و ہوا کی فراہمی بھی یقینی بناتا ہے۔

اگر آپ کسی بھی مصروفیت کی وجہ سے گھر کے لان میں لگے پودوں کو پانی دینا بھول گئے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کیوں کہ اب ایک روبوٹ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرے گا۔ یہ روبوٹ پودوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے پانی فراہم کرے گا جب کہ دھوپ اور ہوا کی کمی کی صورت میں پودوں کو درست جگہ بھی منتقل کرسکے گا۔

روبوٹ بنانے والی معروف کمپنی ون کراسن ’Vincrossn‘ نے گھر کے پودوں کی دیکھ بحال اور اسے بروقت پانی دینے کے لیے کیکڑے کی شکل کا ایک روبوٹ تیار کیا ہے۔ چھ ٹانگوں والے اس روبوٹ پر سورج مکھی کی طرح کا پھول بنا ہوا ہے جب کہ زیریں حصے میں پانی رکھنے کی گنجائش بھی ہے۔ یہ پودوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھی منتقل کرسکتا ہے۔

اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ گھر میں موجود پودوں کی ضروریات جیسے پانی ، دھوپ اور ہوا کا مکمل خیال رکھتا ہے اگر کسی پودے کو درکار دھوپ نہیں مل رہی تو یہ پودے کو دھوپ والی جگہ منتقل کردیتا ہے اسی طرح ہوادار جگہ اور پانی کی کمی و بیشی پر نظر رکھتا ہے۔ اسے سورج مکھی سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا ہے۔

via Gfycat

اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد یہ روبوٹ خوشی میں رقص بھی کرتا ہے۔ امریکا میں اس کی قیمت 949 ڈالر ہے اور اسے پہلی مرتبہ ایک سال قبل آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اس میں ترمیم و تبدیلی کے بعد جدید خصوصیات سے لیس کرکے لانچ کیا گیا ہے۔

The post پودوں کو پانی فراہم کرنے والا سورج مکھی روبوٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NQo3ja
via IFTTT

Related Posts:

  • Yamuna touches danger mark in Mathura MATHURA: Marroned people watching the flood water from the roof of their house as flood water of Yamuna river entered in residential colonies in Mathura on Thursday. UNI PHOTO from The Siasat Daily https://ift.tt/2Ay3bK… Read More
  • Kejriwal alleges Modi government killing independent media New Delhi: Days after two eminent journalists of a TV channel quit their jobs, Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal on Thursday alleged the Modi government was behind their resignation and that the Centre was killing indepen… Read More
  • Gunfight erupts in J&K Srinagar: A gunfight erupted between the security forces and militants on Friday in Jammu and Kashmir’s Baramulla district, police said. Upon receiving a tip-off about the holed-up militants, the security forces cordoned off… Read More
  • 454 pilgrims leave for Amarnath Yatra Jammu: A batch of 454 Amarnath pilgrims left Jammu on Friday for the cave shrine in the Kashmir Valley, police said. “In an escorted convoy of 13 vehicles, the pilgrims left the Bhagwati Nagar Yatri Niwas here for the Valley… Read More
  • Even Father of the Nation wasn’t spared; Mahatma Gandhi statue painted saffron in UP Shahjahanpur: Some miscreants painted the statue of the father of the nation, Mahatma Gandhi in Saffron colour. Getting furious on the move, Congress demanded action against the miscreants. Officers sprung into action as soo… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.