Monday, 16 July 2018

روپے کی بے قدری، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا

 کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر 125 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا۔

ایکسرپیس نیوز کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 4 روپے کے اضافے کے بعد 125 روپے 50 پیسے تک ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے165 روپے 8 پیسے ہوگئی، اس کے علاوہ یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے72 پیسے ہوگئی۔

The post روپے کی بے قدری، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NTL4lm
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.