کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی14 سالہ لڑکی کو مقامی قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا ۔
نماز جنازہ میں متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ اور رشتے دارکے علاوہ کمشنر کراچی اور ڈی سی ایسٹ نے بھی شرکت کی،متوفیہ کشف 6 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی اور ساتویں جماعت کی طالبہ تھی،3 روز قبل کشف نے اپنی چودہویں سالگرہ منائی تھی ،متوفیہ کشف کے والد نے حکومت ، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے کارروائی کا مطالبہ کیاہے، تفصیلات کے مطابق اتوارکو پی آئی بی تھانے کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر عسکری پارک میں ڈسکوری رائڈ نامی دیو ہیکل جھولا گرنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی14 سالہ لڑکی کشف بنت عبدالصمد کی نمازجنازہ بعد نماز ظہرجامعہ مسجد سی پی برارسوسائٹی میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ،عزیز واقارب اورعلاقہ مکین کے علاوہ ،کمشنر کراچی صالح احمد فاروقی اور ڈی سی ایسٹ احمد علی صدیقی نے شرکت،نماز جنازہ کے بعد متوفیہ کشف کی میت عیسیٰ نگری قبرستان لے جائے گئی جہاں متوفیہ کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ،اس موقع پر ہرشخص غم زدہ اورہر آنکھ اشک بار تھی۔
اس سے قبل جب متوفیہ کشف کی میت ان کے بنگلے نمبر50 گلی نمبر4بلاک3 سی پی برارسوسائٹی سے اٹھی تو ہر شخص دھاڑے مارمار کر روتے رہے ،متوفیہ کشف کے والد عبدالصمد کا کہنا ہے کہ پارک کی انتظامیہ کے خلاف حکومت وقت ، آرمی چیف یا چیف جسٹس آف پاکستان کو سخت ایکشن لینا چاہیے تاکہ آئندہ آنے والے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے ،انھوں نے کہا کہ ان کی بیٹی تو اس دنیا سے رخصت ہو گئی لیکن جو لوگ اس حادثے میں زخمی ہوئے ان کی تو زندگیاں تباہ ہوگئی ہیں،ان لوگوں کا کیا قصور تھا، پیسے لیکر تفریح نہیں موت بیچی گئی ۔
اتوار کو ہی انھوں نے اپنے بھائی کو حادثے سے متعلق مقدمہ درج کرانے کا کہہ دیا تھا اور ہمیں اپنی ذات کا ہی نہیں بکہ دوسرے بچوں کا تحفظ بھی چاہیے ،متوفیہ کشف کے والد کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کوئی اپنی ذمے داری لینے والا نہیں ہے اور کوئی آدمی مخلص نہیں ہے ،جب پارک میں یہ حادثہ ہوا وہ ملک سے باہر تھائی لینڈ میں موجود تھے اگر وہ یہاں ہوتے کبھی بھی اپنے بچوں کو باہر نہیں جانے دیتے،12جولائی کو کشف کی سالگرہ تھی اور بچے ضد کر کے ان کی والدہ ، اہلیہ اوربہن کے ہمراہ گھومنے پارک گئے تھے انھوں نے بتایا کہ متوفیہ کشف چھ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی اورساتویں جماعت کی طالبہ تھی ۔
مجھے اورباجی کوایک سیٹ پربٹھایا سیٹ بیلٹ خراب ہونے پراٹھادیا،ایان
عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعے میں جاں بحق کشف کے چھوٹے بھائی ایان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اور باجی کو ایک سیٹ پر بٹھایا گیا تھا،سیٹ بیلٹ خراب ہونے کی وجہ سے مجھے اٹھادیا گیا،ایان نے بتایا کہ جھولا گرنے کا واقعہ ہوا تو وہاں انتظامیہ کا کوئی فرد موجود نہیں تھا اور نہ ہی وہاں کسی قسم کی کوئی ہدایت دی گئی اور نہ ہی لکھی ہوئی تھیں ،ایان نے بتایا کہ میری بہن کو 15 منٹ بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا ،اس وقت تک انتظامیہ کے لوگ حادثے کے مقام پر نہیں پہنچے تھے۔
حادثے کے تمام ذمے داروں کیخلاف انکوائری ہوگی،کمشنر
کمشنرکراچی نے کہا ہے کہ پارک میں جھولا گرنے کے حادثے کی3 روزہ تحقیقات کے بعد جو بھی چیز سامنے آئے گی اسے سب کے سامنے رکھا جائیگا اگر دوران تفتیش مجرمانہ پہلو سامنے آئے گا تو مقدمہ درج کیا جائے گا،انھوں نے یہ بات کشف کی نمازجنازہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،کمشنر کراچی صالح احمد فارقی نے بتایا کہ پارک میں جھولا گرنے کے حادثے کی تحقیقات شروع ہوگئی،انھوں نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے3 دن کا وقت دیا ہے ،حادثے کی تحقیقات 2 پہلوؤں پر کی جا رہی ہے ،پہلا پہلو مکمل طور پر ٹیکنیکل ہے جس میں دیکھا جائے گا کہ جھولوں کی انسکپشن ہوئی یا نہیں ان کی کیاحالت تھی۔
جھولا استعمال کے قابل تھا یا نہیں،خراب کوالٹی ، بہترمعیار کا نہ ہونا ہے جبکہ دوسرا پہلو انتظامی ہے جس میں یہ دیکھا جائے گا کہ جھولوں کی سرٹیفکیشن تھی یا نہیں ٹیسٹ کرائے گئے تھے یا نہیں،سیفٹی کا نظام مکمل تھا یا نہیں انھوں نے بتایاکہ 3 روز انکوائری کے بعد جو بھی چیز سامنے آئے گی وہ صاف شفاف طریقے سے سب کے سامنے رکھا جائے گا،دوران تحقیقات مجرمانہ پہلو سامنے آئے گا تو اس پرمقدمہ درج کرکے سفارش کی جا سکتی ہے اور متوفیہ کشف کے اہلخانہ کا حق ہے کہ وہ چاہیں تو مقدمہ درج کراسکتے ہیں ،صالح احمد فاروقی نے بتایا کہ حادثے میں زخمی افراد جناح ،سول اور لیاقت نیشنل اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور حکومت ان کے تمام اخراجات براداشت کر رہی ہے۔
عام تاثر یہ تھا کہ گرنیوالا جھولا ٹرائل بیسز پر چل رہا تھا لیکن ان کے لیے یہ کلیئر ہے کہ جھولا ایک دن کے لیے چلایا گیا یا 100 دن کے لیے معیاروہ ہی لاگو ہوگا جو مقرر ہے انھوں نے بتایا کہ انھوں نے کشف کے والدہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 3 دن میں واضح ہو جائے گا کہ جھولے کے حوالے سے پروٹوکول عمل درآمد ہوا یا نہیں ہوا اور صرف یہ ہی نہیں باقی بھی ہو رہا ہے یا نہیں ہو رہا ہے انھوں نے بتایا کہ صرف اس پارک کو نہیں بلکہ دیگر پارکس بھی چیک کیے جائیں گے جس پارک میں حادثہ ہوا وہ کسی کو کنٹریکٹ پردیا ہواتھا اورانھیں بھی شامل تفتیش کیا جارہا ہے بلکہ کوئی بھی انکوائری کے دائرے سے باہر نہیں ہے ۔
The post عسکری پارک میں جھولا گرنے سے جاں بحق لڑکی سپردخاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NWqscb
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.