کراچی: سیکریٹری خصوصی تعلیم حکومت سندھ احسان علی منگی نے کہا ہے کہ دنیا کی کْل آبادی کا تقریباً 15 فیصد یعنی ایک ارب افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں اور یہ افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔
احسان علی منگی نے جامعہ کراچی کے شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقدہ پہلی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ایمپاورنگ پرسنز وید ڈس ایبلیٹی ڈیولپنگ ریزیلینس اینڈ انکلوزیوسسٹین ایبل ڈیولپمنٹ ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خصوصی افراد کی ضروریات سے آگاہی میں کافی وقت لگا ،1980 کی دہائی میں وفاقی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں قانون سازی کی گئی جس کے تحت معذور افراد کی تربیت ،فلاح اورروز گار کے مواقع فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے،وفاق کی سطح پر اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد ملک بھر میں معذور افراد کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اداروں اور تربیتی مراکز کا قیام تھا ، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں مذکورہ قانون سازی کے باوجود اب بھی معاشرے میں معذور افراد کے لیے مزید آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلمان نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ معذور افراد کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہاہے ،محض آگاہی فراہم کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ ہماری قوم کو ہر معذور شخص کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار اداکرنے کی کمٹمنٹ کی ضرورت ہے آج ان معذور افراد کی اکثریت کو حصول ملازمت اور حصول معیاری تعلیم میں مساوی مواقع دستیاب نہیں،ہم سب کو ہمارے بنیای مسائل سے آگاہی ہے، آئیں مل کر آج کے اس مذاکرے کو معاشرے میں ایک معنی خیز تبدیلی لانے کے لیے استعمال کریں۔
لونگ ویویونیورسٹی امریکہ کے ڈاکٹر آفتاب عالم خان نے کہا کہ عصر حاضر میں ہماری زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے میں تحقیق کا بہت بڑا عمل دخل ہے،اسپیشل ایجوکیشن کے شعبہ کو بھی تحقیق سے بہت فائدہ ملا ہے ، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں اسپیشل ایجوکیشن کافقدان ہے، جامعات پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معذور افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اور اسپیشل ایجوکیشن کے فروغ میں اپناکلیدی کردار اداکریں،
حمد میڈیکل دوحہ قطر کے پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس خان نے کہا کہ اسپیشل ایجوکیشن کا مقصد معذور طلبہ میں ان کی صلاحیتوں کو ابھار کر ان کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے ، جامعہ کراچی کے شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کی ڈاکٹر حمیرا عزیز نے کہا کہ مذکورہ کانفرنس کا مقصد معاشرے میں نہ صرف معذور افراد سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے بلکہ ان کو معاشرے میں مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کی جدوجہد بھی ہے، 1980 کی دہائی کے آخر میں شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کا قیام عمل میں آیا اور آج اس کی بڑھتی ہوئی انرولمنٹ شعبہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈین سوشل سائنسز ملیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجاد نے بھی شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کی چیئر پرسن کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز کی افادیت واہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی۔
The post دنیا میں ایک ارب افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں، مقررین appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tUbRFB
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.