اوٹاوا: کینیڈا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سعودی عرب کے 17 شہریوں پر پابندیاں لگادی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سعودی عرب کے 17 شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن سعودی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے اثاثوں کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق کردی
کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکومت کے مطابق جن سعودی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، یہ تمام افراد جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ ہمیں سعودی صحافی کے قتل کے ذمہ داران کو ہر صورت میں گرفتار کرنا ہوگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : خاشقجی قتل؛ امریکا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں لگادیں
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور فرانس سمیت دیگر ممالک بھی سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا جب کہ سعودی عرب نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافی کی موت ہاتھا پائی کے دوران ہوئی۔
The post جمال خاشقجی قتل؛ کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BG7ZfM
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.