Friday, 30 November 2018

حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا، ترجمان مسلم لیگ (ن)

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ہے، ڈالرکی قیمت میں اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں اور عوام سے جھوٹ بولا گیا، عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرخزانہ نے 100 دن کی تقریب میں جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، قوم سے جھوٹ بولنے اوردھوکہ دہی پرعمران حکومت مستعفی ہو۔ ڈالر کی قدرمیں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی، کٹے، مرغیوں اورانڈوں سے معیشت ٹھیک کرنے والے سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ حکومت چلانا اورمسائل حل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں۔ انڈے اور مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

The post حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا، ترجمان مسلم لیگ (ن) appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q4eu4H
via IFTTT

Related Posts:

  • Regular exercise may prevent dementia in women Washington : Turns out, regular exercise and a healthy lifestyle can prevent dementia in women. According to a study led by American Academy of Neurology, women with high physical fitness at middle age were nearly 90 percent… Read More
  • KHUSHU IN THE PRAYER Prayer is the greatest of the practical pillars of Islam, and khushu, or humility, is the heart of the prayer. Khushu in the prayer is of such importance that it is made a requirement by the shari’ah. When Iblis, the enemey … Read More
  • NASA mulls to build huge spacecraft to blow up asteroid London: Preparing itself to deal with a potential asteroid impact, NASA has drawn up plans to build a huge nuclear spacecraft that is capable of shunting or blowing up dangerous space rocks and safeguarding life on Earth. Th… Read More
  • Lok Sabha disrupted again New Delhi: The Lok Sabha was disrupted once again on Friday as members from different parties trooped near the Speaker’s podium, raising slogans and showing placards. As the House met, the newly elected members — Rashtriya J… Read More
  • ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت معرکہ آرائی 23 جون کو ہوگی لاہور:  ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جب کہ پاک بھارت معرکہ آرائی23 جون کوہوگی۔ ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 23 جون سے ہالینڈ میں ہوگا، یکم جولائی تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں … Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.