Tuesday, 1 January 2019

نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل سے زیادتی اورقتل کا ملزم گرفتار

نوشہرہ: خیبر پختون خوا پولیس نے کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں اس کے پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا۔ قاتل کی عمر 20 سال ہے جس کا نام یاسر ہے اور وہ مناہل کا پڑوسی ہے۔ واقعے کے گھناؤنے کردار نے ہمسایہ مناہل کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ؛ 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

ڈی آئی جی مردان نے کیس کو کامیابی سے حل کرنے پر تفتیشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس ملزم نے مناہل کو اس لیے قتل کیا کیونکہ اسے ڈر تھا کہ وہ اپنے والد کو اس کے بارے میں نہ بتادے۔

ڈی آئی جی مردان محمد علی خان گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے غیرت اور بہادری کی مثال قائم کردی، شب و روز محنت کرکے سفاک قاتل کو تین دن کے اندر گرفتار کرلیا۔ انہوں نے واقعے کی تفتیش پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او نوشہرہ منصور امان کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے 2 ہزار سے زائد موبائل ریکارڈ کا تجزیہ کیا، جبکہ دوران تفتیش 200 سے زائد ڈی این اے نمونے لیے گئے۔

محمد علی گنڈاپور نے بتایا کہ ملزم بچی کے باپ کا دوست تھا اور جنارے میں بھی شریک تھا جو بچی کو کپڑے دینے کے بہانے لے گیا تھا، 27 دسمبر کو مناہل کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کی گئی اور اگلے روز اس کی لاش قریبی قبرستان سے ملی، آلہ قتل پتھر بھی برآمد کرلیا گیا ہے جس سے بچی کی موت ہوئی۔

The post نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل سے زیادتی اورقتل کا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EWBWeg
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.